سنڈے رپورٹ از ڈاکٹر پرافٹ- اردو

سنڈے رپورٹ
زبان کا انتخاب

سنڈے رپورٹ ایک معروف تجزیہ ہے جو مشہور اینالسٹ ڈاکٹر پرافٹ کرتے ہیں۔ ان کے اینالائسس لانگ ٹرم پر درست ہونے کے لیے معروف ہیں۔ یہ رپورٹ فقط ترجمہ اور نقل کی جا رہی ہے، اس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

 

سنڈے کی بڑی رپورٹ: وہ سب کچھ جو آپ کو جاننا چاہیے

🚩 تکنیکی، نفسیاتی اور لیکویڈیٹی کا تجزیہ:
ایکس (X) پر بڑے اکاؤنٹس چیخ رہے ہیں کہ “مارکیٹ ختم، شارٹ کرو!” — یہ وہی پرانی کہانی ہے، صرف سائیکل بدلا ہے۔ ہر بار جب انہوں نے شارٹ کیا، خود لیکویڈیٹ ہو گئے۔ یہ تجزیہ کار نہیں، بلکہ اصل کھلاڑیوں کے لیے ایگزٹ لیکویڈیٹی ہیں۔
ہم نے گزشتہ ہفتے “گولڈن کراس” پر روشنی ڈالی تھی — ایک تاریخی طور پر درست میکرو سگنل جو کم ہی ظاہر ہوتا ہے اور اس کے اثرات ظاہر ہونے میں وقت لگتا ہے۔
میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور دوبارہ کہتا ہوں: میں بیچنے کا سوچ بھی نہیں رہا۔
میں نے $77K پر دوبارہ انٹری لی ہے، اپنی ہولڈنگ پر قائم ہوں۔


کیا بیئرش سگنلز واقعی خطرناک ہیں؟

ہفتہ وار چارٹ پر ایک بیئرش ڈائیورجنس ظاہر ہوئی ہے، لیکن اس کا عملی اثر نہیں۔ اسی طرح کا سگنل $80K پر بھی آیا تھا، مگر کچھ بھی نہیں ہوا۔
یہ سگنل لیٹ ہے اور غالباً ٹرمپ کی ٹیرف اسٹیٹمنٹ پر ردعمل ہے۔
مزید یہ کہ گزشتہ 6 ماہ میں داخل ہونے والے قلیل مدتی ہولڈرز کچھ منافع لے رہے ہیں، جو بالکل معمول کا سائیکلیک رویہ ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ طویل مدتی ہولڈرز اور بڑے والٹس اپنی جگہ قائم ہیں۔
بلیک راک میں 30 دن بعد پہلی مرتبہ معمولی آؤٹ فلو دیکھا گیا، جو بیئرش نہیں بلکہ صرف وقتی احتیاط کی علامت ہے — اور وہ بھی بیرونی سیاسی شور کی وجہ سے۔


بُلش اسٹرکچر اور قیمت کا رویہ

  • گولڈن کراس (ہفتہ وار چارٹ پر)
    نایاب سگنل، تاریخی اعتبار سے درست۔ یہ کئی مہینوں کی ریلی کی شروعات کو ظاہر کرتا ہے۔

  • کپ اینڈ ہینڈل پیٹرن
    ڈیلی چارٹ پر واضح۔ بریک آؤٹ زون: $113K–$115K۔

  • ہائیئر ہائیز، ہائر لوز
    $74K سے لے کر اب تک ساخت مستحکم ہے۔ اپ ٹرینڈ مضبوط ہے۔

  • موونگ ایوریجز (20D / 50D / 200D)
    قیمت تمام کلیدی MAs سے اوپر ہے۔ ٹرینڈ سپورٹ مضبوط ہے۔

  • MACD (ہفتہ وار) — بُلش
    MACD لائن نے سگنل لائن کو کراس کر لیا ہے، جو مثبت مومینٹم کی نشاندہی ہے۔


میرا مؤقف:

میرے ٹارگٹس واضح ہیں۔ ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں۔
جو حالیہ ڈِپ میں خوف پیدا کیا گیا، وہ صرف ایک مذاق ہے۔
میری توقع ہے کہ قیمت جلد $120K کی جانب بڑھے گی۔
یہ محض ایک “وِیک ہینڈز” کو ہٹانے کا فیز ہے — اصلی ریلی ابھی آنی ہے۔
یہ صرف وقت کا کھیل ہے۔


معاشی کیلنڈر کی جھلک:

اس ہفتے کوئی خاص ایونٹ نہیں۔ کل جیرووم پاول کی تقریر متوقع ہے۔
البتہ 11 جون کو CPI (مہنگائی) کے اعداد و شمار آئیں گے، جو نہایت اہم ہیں۔

بروقت خبروں کے لیے ہمارے سوشل چینل جوائن کیجیے