کرپٹو پئیر رخ پریڈکشن
معروف انڈیکیٹرز کی روشنی میں کرپٹو پئیرز کے مستقبل کے رخ کو معلوم کرنے کی کوشش
تفصیل
پئیر پریڈکشن فنکشن کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟
ہم میں سے اکثر لوگوں نے “آر ایس آئی” اور “بولنجر بینڈز” کے نام سنے ہوں گے اور ان انڈیکیٹرز کو استعمال بھی کیا ہوگا۔ ٹیکنیکل اینالائسس میں یہ دنیا کے معروف ترین انڈیکیٹرز ہیں۔ آر ایس آئی کا ایک بہت اہم استعمال “اوور سولڈ” اور “اوور باؤٹ” کی شکل میں ہوتا ہے جہاں اوور سولڈ کو خریداری اور اوور باؤٹ کو بیچنے کا موقع سمجھا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جو چیز اوور سولڈ پر خریدی ہے وہی اوور باؤٹ پر بیچی جائے، بلکہ اوور باؤٹ مطلقاً بیچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
جب ہم آر ایس آئی کو چارٹ پر دیکھتے ہیں تو ہمیں اکثر نظر آتا ہے کہ یہ جب اوور سولڈ ہوتا ہے، یعنی قیمت اس لیول سے نیچے جاتی ہے جہاں ہم اسے اوور سولڈ سمجھتے ہیں (جو اسٹاک مارکیٹ میں عموماً 30 یا 35 ہوتا ہے) تو قیمت مڑ کر واپس اسی اوور سولڈ کے لیول تک آتی ہے۔ یہ کہنے میں تو آسان ہے لیکن عملاً اس چیز کا اندازہ وقت سے پہلے لگانا انتہائی مشکل ہے کہ اوور سولڈ پرائس کیا ہے، قیمت اوور سولڈ سے کتنا نیچے جائے گی اور ہم نے کہاں خریداری کرنی ہے؟ نیز قیمت کو مڑ کر کہاں تک آنا چاہیے جہاں ہم اپنے ایسٹس فروخت کر سکتے ہیں؟ یہی معاملہ اوور باؤٹ کا بھی ہوتا ہے کہ کہاں بیچنا ہے اور دوبارہ کہاں خریدنا ہے؟
آر ایس آئی کی طرح ہی بولنجر بینڈز بھی استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں تین بینڈز ہوتے ہیں اور جب پرائس نیچے کے بینڈ سے نیچے جاتی ہے تو مڑ کر اس بینڈ تک واپس آتی ہے اور جب اوپر کے بینڈ سے اوپر جاتی ہے تو مڑ کر بینڈ تک واپس آتی ہے۔ یہ کام اگرچہ ہمیشہ نہیں ہوتا لیکن اکثر ہوتا ہے۔ سوال یہاں بھی یہی ہوتا ہے کہ نیچے کے بینڈ سے کتنا نیچے ہم نے خریداری کرنی ہے اور اس پوائنٹ کو ہم کیسے پکڑیں گے؟ اسی طرح اوپر کے بینڈ سے کتنا اوپر ہم نے بیچنا ہے اور وہ پوائنٹ کیسے پکڑا جائے گا؟
زیر نظر فنکشن میں ہم نے اسی پیچیدہ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہاں ہم نے کرپٹو مارکیٹ کی وولیٹلٹی کے حساب سے آر ایس آئی میں اوور سولڈ کا لیول 20 اور اوور باؤٹ کا لیول 80 رکھا ہے۔ فنکشن سب سے پہلے یہ اندازہ لگاتا ہے کہ یہ لیولز کس پرائس پر آئیں گے؟ پھر ماضی کا ڈیٹا دیکھ کر یہ تجزیہ کرتا ہے کہ قیمت اس لیول سے کتنا نیچے (اوور سولڈ کی صورت میں) یا اوپر (اوور باؤٹ کی صورت میں) جا سکتی ہے؟ اس کے بعد وہاں سے ماضی کے ڈیٹا کے مطابق تجزیہ کرتا ہے کہ قیمت کو واپس کہاں آنا چاہیے؟ یہ تمام تجزیے کر کے فنکشن موجودہ پرائس اور متوقع پرائس کے مطابق قیمتیں ذکر کرتا ہے۔
آر ایس آئی کا استعمال عموماً سات یا چودہ کینڈلز کے حساب سے ہوتا ہے۔ ہم نے اس فنکشن میں سات کینڈلز کو اختیار کیا ہے۔ فنکشن ایک مزید اہم کام یہ کرتا ہے کہ یہ ہر متوقع قیمت کے آس پاس مضبوط سپورٹ یا ریزسٹنس بھی تلاش کرتا ہے۔ ان کی مضبوطی اس لحاظ سے جانچی جاتی ہے کہ سب سے پہلے بڑے ٹائم فریم کی سپورٹ لی جاتی ہے، پھر درمیانے اور پھر چھوٹے۔ یعنی ایک گھنٹے کی کینڈل میں اگر ایک دن کی مضبوط سپورٹ ملے تو اسے ترجیح دی جاتی ہے۔ پھر ہر سپورٹ میں کوشش کی جاتی ہے ایسا پوائنٹ ملے جہاں قیمت تین یا زیادہ بار پہنچی ہو۔ یہی کام ریزسٹنس میں بھی کیا جاتا ہے۔
یہی سب عمل یہ فنکشن بولنجر بینڈز پر بھی کرتا ہے اور ان میں بھی لیولز، سپورٹس اور ریزسٹنسز نکال کر دیتا ہے۔ لیکن فنکشن کا کام یہیں مکمل نہیں ہو جاتا۔ ہم نے اوپر ذکر کیا تھا کہ دونوں انڈیکیٹرز مارکیٹ کی حالت بتاتے ہیں لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا کہ پرائس مڑ کر اپنے لیولز تک واپس آئے۔ خصوصاً چھوٹے ٹائم فریمز پر رزلٹ کافی کم ہو جاتا ہے۔ لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ ان دونوں انڈیکیٹرز کو ملا دیا جائے اور ایک تیسرا کام فنکشن کا یہ ہو کہ دونوں کو ملا کر لیولز، سپورٹس اور ریزسٹنس نکالے۔ جب دونوں انڈیکیٹرز کو ملایا جاتا ہے تو رزلٹ پچانوے سے اٹھانوے فیصد تک درست ہو جاتا ہے۔ ہر کوائین میں ایک سکسس رپورٹ موجود ہے جس پر کلک کر کے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ماضی میں اس فنکشن کا نتیجہ کیا رہا؟ ماضی کا نتیجہ زیادہ تر اچھے کوائینز میں بہت اعلی ہے، خصوصاً اوور سولڈ پر قیمت واپسی کا نتیجہ بہت مضبوط ہے۔ ان دونوں انڈیکیٹرز کو ملانے سے یہ فنکشن چار گھنٹے کے چارٹ تک بہت مناسب نتیجہ ظاہر کرتا ہے۔
اب اس فنکشن کے کام کا خلاصہ یہ ہے:
اوور سولڈ: یہ سب سے پہلے وہ قیمت تلاش کرتا ہے جہاں کوائین کا اوور سولڈ ہونا متوقع ہوتا ہے۔ پھر اس کے نیچے تین قیمتیں مزید نکالتا ہے:
- منیمم لیول:فنکشن ماضی کے ڈیٹا میں یہ دیکھتا ہے کہ پرائس اوور سولڈ سے نیچے جب گئی تو کم سے کم کتنی نیچے گئی۔ اس کے مطابق قیمت بتاتا ہے ۔ پھر یہ دیکھتا ہے کہ ماضی میں جب اوور سولڈ ہوا تو پرائس کتنی اوپر واپس گئی یعنی کتنا ریباؤنڈ ہوا؟ اس کا کم سے کم لیول، اوسط لیول اور زیادہ سے زیادہ لیول بتاتا ہے۔
- اوسط لیول: فنکشن ماضی کے ڈیٹا میں یہ دیکھتا ہے کہ پرائس جب اوور سولڈ سے نیچے جاتی ہے تو اوسطاً کتنا نیچے جاتی ہے۔ اس کے لیے فنکشن مخصوص انداز میں وزن دے کر اوسط نکالتا ہے۔ اس لیول سے پھر تینوں ریباؤنڈ لیول بھی کیلکولیٹ کرتا ہے۔
- میکسمم لیول: فنکشن ماضی کے ڈیٹا میں اوور سولڈ سے نیچے زیادہ سے زیادہ پرائس کا لیول نکالتا ہے، اس کے مطابق پرائس نکالتا ہے اور تینوں ریباؤنڈز لیول نکالتا ہے۔
اوور باؤٹ: یہ سب سے پہلے وہ قیمت تلاش کرتا ہے جہاں کوائین کا اوور باؤٹ ہونا متوقع ہوتا ہے۔ پھر اس کے نیچے تین قیمتیں نکالتا ہے:
- منیمم لیول: اوور سولڈ کی طرح وہ کم سے کم فیصد نکالتا ہے جتنا یہ کوائین ماضی میں اوور باؤٹ کے بعد اوپر گیا۔ پھر اس سے واپسی کے تین ریباؤنڈ نکالتا ہے۔
- اوسط لیول: ماضی کے ڈیٹا سے اوسط لیول نکالتا ہے جس تک پرائس ماضی میں اوپر گئی اور پھر اس سے تینوں ریباؤنڈز نکالتا ہے۔
- میکسمم لیول: ماضی کے ڈیٹا سے زیادہ سے زیادہ فیصد نکال کر اس کے مطابق لیول نکالتا ہے اور تینوں ریباؤنڈ نکالتا ہے۔
فنکشن کی ٹیبل کا استعمال آسان کرنے کے لیے مزید یہ آپشنز دیے گئے ہیں:
- ٹیبل کی سطروں اور کوائن کی لائیو پرائس کو رنگ دیے گئے ہیں۔ جس قدر اوور سولڈ کے قریب ہو اس قدر ہلکا سبز رنگ ہے اور جس قدر اوور باؤٹ کے قریب ہو اس قدر ہلکا سرخ رنگ ہے۔ یہ کام اس لیے کیا گیا ہے کہ پہلی نظر میں کوائن کی حالت کا اندازہ ہو سکے۔
- جب بھی کوئی کوائین اوور سولڈ یا اوور باؤٹ ہوتا ہے تو اس پر ایک ڈاٹ جلنے بجھنے لگتا ہے۔ اگر آر ایس آئی اوور سولڈ یااوور باؤٹ ہو تو نیلا ڈاٹ ہوگا، اگر بولنجر بینڈز ہوں تو لال ڈاٹ ہوگا اور اگر دونوں ہوں تو سبز ڈاٹ ہوگا۔
- سطروں کے رنگ اور جلتے ڈاٹ کو ملایا جائے تو ایک نظر میں نتیجہ سامنے آ جاتا ہے۔ مثلاً اگر سطر سبز ہے اور ڈاٹ بھی سبز ہے تو دونوں اوور سولڈ ہیں، اور اگر سطر سرخ ہے اور ڈاٹ سبز ہے تو دونوں اوور باؤٹ ہیں۔
- لائیو پرائس ہر منٹ میں تبدیل ہوتی ہے۔
- ہر کوائن کے نیچے ماضی کی رپورٹ موجود ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ اس کوائن پر ماضی میں اس اسٹریٹجی کا کیا اثر رہا۔ کوائنز آہستہ آہستہ شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکشن کی اسٹیبلٹی چیک کی جا سکے۔ فی الحال صرف بائنانس کے کوائنز شامل کرنے کا ارادہ ہے۔
- پرو یوزرز کے لیے الرٹس بھی موجود ہیں۔ یہ الرٹ اس وقت جنریٹ ہوتے ہیں جب پرائس دونوں کے اوور سولڈ یا اوور باؤٹ کی ایوریجز کو کراس کرتی ہے۔ مثلاً اگر پرائس کسی کوائین کے اوور سولڈ کے نیچے ایورج لیول کو کراس کرتی ہے تو ایک الرٹ آئے گا۔ ممبر اس پر خریداری کر کے اوور سولڈ لیول پر بیچ سکتا ہے۔
- ہائی رسک الرٹس کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ یہ الرٹس بجائے ایوریج پر آنے کے، ایوریج کے اوپر اور نیچے آتے ہیں۔ اگر کوئی ان دونوں پر آدھی آدھی انٹری لیتا ہے تو اس کی اوسط اوور سولڈ کے نیچے ایوریج لیول کے پاس بنے گی۔ یہ اس لیے ہیں کہ اگر کوئی کوائین ایوریج تک نہ پہنچتا ہو تو اس کا الرٹ بھی لیا جا سکے۔
- ویب ہک مینجمنٹ کا آپشن بوٹ سلیش کو تھری کوماز کے ساتھ ملانے کے لیے ہے۔ تھری کوماز ایک ٹریڈ آٹومیشن پلیٹ فارم ہے۔ اسے اگر بوٹ سلیش سے کنکٹ کر لیا جائے تو بوٹ سلیش سے جاری ہونے والے الرٹس اس پر خریداری یا بیچنے کے سگنل بھیجتے ہیں اور خود بخود خریداری سے لے کر پرافٹ لینے تک تمام کام ہو سکتا ہے۔ تھری کوماز کو اگر آپ ہمارے ریفرل سے جوائین کریں تو آپ ون ٹائم ڈسکاؤنٹ (سالانہ ممبر شپ پر 40 فیصد اور ماہانہ ممبرشپ پر 20 فیصد) حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارا ریفرل یہ ہے: https://app.3commas.io/auth/registration?utm_source=referral&utm_medium=cabinet&c=tc858563
یہ اسٹریٹجی ہمارے تجربے کے مطابق ڈیلی اور چار گھنٹے کے ٹائم فریمز پر اچھے کوائینز میں تقریباً فیل پروف ہے۔البتہ چونکہ یہ تمام ڈیٹا خود کار طور پر لیا جاتا ہے اور تجزیہ کیا جاتا ہے لہذا اس میں غلطی ہونا بالکل ممکن ہے۔ لہذا اپنی ٹریڈ اپنی ریسرچ کے مطابق کیجیے۔ بوٹ سلیش نہ کوئی فنانشل ایڈوائس دیتا ہے اور نہ ہی رسک کی ذمہ داری لیتا ہے۔
اویس پراچہ
بوٹ سلیش ٹیم