دی کرپٹوورس کورس
The Cryptoverse Course
کورس اور انسٹرکٹر
میرا نام محمد اویس پراچہ ہے اور میرا کرپٹو کرنسی کی دنیا سے 2016ء سے واسطہ ہے۔ میری تعلیم درس نظامی (آٹھ سالہ عالم کورس)، تخصص فی فقہ المعاملات المالیہ (مفتی کورس)، ایم بی اے (فنانس) اور ایم فل (اسلامک اسٹڈیز ود کمپیوٹر سائنس) ہے۔ بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسیز کی بنیادی شکل پر میں نے 2017ء میں تحقیق کی اور ایک مقالہ لکھا جس کا نام “ورچوئل کرنسیوں کی شرعی حیثیت” رکھا۔ یہ مقالہ انٹرنیٹ پر پی ڈی ایف میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ اپنے “اسلامک اسٹڈیز ود کمپیوٹر ٹیکنالوجی” میں ایم فل کے دوران اس کی شرعی حیثیت اور اس میں آنے والی جدید تبدیلیوں پر ایک مقالہ لکھا جو ابھی شائع نہیں ہوا ہے لیکن ایچ ای سی کی ریپوزٹری سے لیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی یونیورسٹی، فاسٹ یونیورسٹی، جامعۃ الرشید اور دیگر اداروں میں کرپٹو کرنسیز پر سیشن اور لیکچرز دے چکا ہوں۔ زیر نظر ویب سائٹ (بوٹ سلیش) بھی میری اپنی ہے جہاں آپ میرے تحریر کردہ کرپٹو پر کئی مضامین دیکھ سکتے ہیں۔
میں 2016ء سے ہی ذاتی طور پر مختلف کاروباروں سے وابستہ ہوں جن میں فنانشل مارکیٹس بھی شامل ہیں۔ فنانشل مارکیٹ اس مارکیٹ کو کہا جاتا ہے جہاں فنانشل انسٹرومنٹس (ایسی چیزیں جو اپنی مالیت رکھتی ہوں) کا کاروبار کیا جاتا ہے۔ کاروبار، اس کے مسائل اور ان کے حل، طریقہ کار اور جدید تھیوریز پر ہفت روزہ “شریعہ اینڈ بزنس” میں کافی مضامین لکھتا رہا ہوں۔ ان میں سے چند مضامین پر مشتمل ایک کتابچہ “نیا کاروبار کیسے کریں” پی ڈی ایف کی شکل میں انٹرنیٹ پر دستیاب ہے جس میں میں نے بہت سے اہم حصوں کو کور کیا ہے۔ علمی طور پر 2024ء تک جامعۃ الرشید کے دار الافتاء سے منسلک رہا ہوں اور دیگر فتاوی کے ساتھ آئی ٹی کے مسائل سے متعلق کئی فتاوی بھی تحریر کیے ہیں۔ یوں میری تعلیم اور تجربہ، دونوں ہی کمپیوٹر، آئی ٹی، شرعی علوم اور کاروبار کے ارد گرد گھومتے ہیں۔
دی کرپٹوورس کورس کا آغاز 2021ء میں اس وقت ہوا تھا جب میں نے یہ محسوس کیا کہ اردو جاننے والے حضرات کے لیے کرپٹوکرنسی جیسی فنانشل مارکیٹ کو سمجھنا انتہائی اہم ہے۔ یہ وہ وقت تھا جب بہت سے کرپٹو کرنسی ماہرین مختلف کورسز کروا رہے تھے۔ میں نے ان کورسز کو دیکھا تو مجھے ان میں سے کئی پر اطمینان نہیں ہوا۔ میری رائے میں یہ ایک فنانشل مارکیٹ کو اس طرح نہیں سمجھا رہے تھے جیسے اس کا حق ہوتا ہے۔ فنانشل مارکیٹ صرف بیچنے اور خریدنے یا چارٹ دیکھنے کا نام نہیں ہوتی بلکہ اس میں فنڈامینٹل، اسٹریٹجی، رسک مینجمنٹ اور لاس ریکوری جیسی کئی چیزیں بھی ہوتی ہیں۔ ان سب کے بغیر ٹریڈر اس میں جا کر پھنس جاتا ہے۔
چونکہ میرا تجربہ اور تعلیم، دونوں اس میدان کے تھے تو میں اس بات کو سمجھتا تھا۔ لہذا میں نے ایک ایسے کورس کا آغاز کیا جو ان تمام چیزوں کو بنیادی طور پر سمجھا سکے۔ یہ درست ہے کہ ان سب کی سمجھ کافی تجربے کے بعد آتی ہے لیکن بنیادیں کوئی شخص اس کورس سے سیکھ سکتا ہے اور ان پر پریکٹس سے خود کو ماہر بنا سکتا ہے۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہر شخص ہر مارکیٹ کے لیے مناسب نہیں ہوتا اور نہ ہی ہر مارکیٹ ہر شخص کے لیے آسان ہوتی ہے۔ لیکن اس کا علم بھی سیکھنے سے ہوتا ہے۔ ایک اچھی بات یہ ہے کہ فنانشل مارکیٹس میں اگر اپنی صلاحیتوں کو تول کر کام کیا جائے تو یہ اکثر لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔
کورس اور انسٹرکٹر
ہم کیا پڑھیں گے؟
دی کرپٹوورس کورس تیس کلاسز اور سیشنز پر مشتمل ایک جامع کورس ہے جس میں ہم خصوصیت سے کرپٹو مارکیٹ سے متعلق ہر اہم چیز کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس میں اسٹریٹجی میکنگ، فنڈامینٹل اینالائسس، ٹیکنیکل اینالائسس، پریکٹیکل ورکنگ اور دیگر ضروری چیزیں ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی ہم کورس کے دوران مارکیٹ میں آنے والی خبروں اور حالات کا تجزیہ بھی کرتے ہیں۔ البتہ یہاں دو چیزیں سمجھ لینی چاہئیں:
- یہ کورس ایک ایجوکیشنل ایکٹوٹی ہے۔ یعنی اس میں یہ سمجھا اور سمجھایا جاتا ہے کہ اس فنانشل مارکیٹ میں کام کیسے ہوتا ہے؟ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ہر کسی کو کام کرنا بھی چاہیے۔ ہر شخص کو اپنے لحاظ سے مسائل، وسائل، مواقع اور قانونی صورت حال دیکھنی ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص کسی ایسے ملک میں ہے جہاں کرپٹو پر ابھی تک پابندی ہے تو اس کی ذمہ داری اسی شخص پر ہے۔ یہ اسی طرح ہے جیسے سود کا لین دین قانوناً ممنوع ہے لیکن اس کا حساب کتاب نصاب کا حصہ ہے تاکہ اسے سمجھا جا سکے۔
- کسی بھی کورس کا مطلب یہ نہیں ہوا کرتا کہ اسے کرنے کے بعد آپ کمانا شروع کر دیں گے۔ چاہے فری لانسنگ ہو، ای کامرس یا ٹریڈنگ، کمانے کا تعلق پریکٹس اور محنت سے ہوتا ہے۔موٹر سائیکل چلانا سکھانے والا صرف یہ بتا سکتا ہے کہ کلچ کیسے چھوڑا جاتا ہے۔ کلچ چھوڑنے کی پریکٹس کرنے سے ہی موٹر سائیکل چل پاتی ہے۔ اس لیے آپ اگر پریکٹس اور محنت کریں گے تو اس کورس سے مکمل فائدہ اٹھا پائیں گے۔
اس کورس میں ہم مندرجہ ذیل چیزیں پڑھیں گے اور کچھ اضافی سہولیات بھی حاصل کریں گے:
فنڈامینٹل اینالائسس
فنڈامینٹل اینالائسس
بٹ کوائن کی ابتدا 2009ء میں ہوئی جب ایک نامعلوم پروگرامر “ستوشی ناکاموٹو” نے اس کا تصور دیا اور اس کی ڈیویلپمنٹ کی۔ ستوشی نے اس کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کی جس میں ڈیٹا کو بلاکس کی شکل میں ریکارڈ کیا جاتا ہے اور تمام ریکارڈ پبلک ہوتا ہے۔ اس نے ہر ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لیے ایک منفرد طریقہ وضع کیا جسے “مائننگ” کہتے ہیں۔ اس کے اصولوں پر چلتے ہوئے دوسرے ڈیویلپرز بھی نئی کرنسیاں بنانے لگے جن کی بلاک چین اضافی سہولیات دیتی تھیں۔
جلد ہی لوگوں کو اندازہ ہونے لگا کہ یہ ٹیکنالوجی تقریباً ناقابل تسخیر ہے اور اس سے بہت سے کام لیے جا سکتے ہیں۔ چنانچہ ایتھیریم کا نیٹ ورک وجود میں آیا جس پر اسمارٹ کنٹریکٹس کی شکل میں مکمل سافٹ وئیرز بننا ممکن تھا۔ یہ بننے کے بعد ایک نئی دنیا کھل گئی اور بینکنگ، گیمز، اسٹوریج، نیٹ ورکنگ اور کئی قسم کی سروسز دی جانے لگیں۔ یہ سروسز مختلف پراجیکٹس دیتے ہیں جن کے اپنے اپنے ٹوکنز ہوتے ہیں۔ ان ٹوکنز کا مارکیٹ میں لین دین کیا جاتا ہے۔
فنڈامینٹل اینالائسس میں ہم ان کی بنیادوں کو سمجھتے ہیں تاکہ ان کے مطابق فیصلہ کر سکیں کہ ہمیں کوئی کوائن خریدنا چاہیے یا نہیں۔ اس کے کئی لیولز ہوتے ہیں اور ہم اپنے کورس میں اس کی تمام عمومی چیزیں پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان میں بنیادی کام سے لے کر سوشل ہینڈلز تک اور سپلائی سے لے کر ویسٹنگ شیڈول تک تمام چیزیں ہوتی ہیں۔ فنڈامینٹل اینالائسس صرف کرپٹو میں ہی نہیں بلکہ تمام فنانشل مارکیٹس میں انتہائی اہم ہوتا ہے۔ کسی بھی شئیر یا کوائن کی ٹریڈ یا انویسٹمنٹ کا اصل فیصلہ اسی کی بنیاد پر ہوتا ہے۔
اسٹریٹجی میکنگ
فنانشل مارکیٹ میں ٹریڈ ایک جنگ کی طرح ہے۔ جنگ میں فوجی اندھادھند میدان میں اتر کر لڑ نہیں جاتے، بلکہ ایک منصوبہ بناتے ہیں۔ اس منصوبے کے مطابق جب حملے کا وقت ہوتا ہے تو حملہ کرتے ہیں اور جب رکنے کا وقت ہوتا ہے تب رکتے ہیں۔ جنگ میں ہر فوجی ہر کام نہیں کر سکتا۔ کوئی اسنائپر ہوتا ہے، کوئی توپ خانے پر، کوئی فضا میں جہاز اڑا رہا ہوتا ہے اور کوئی مورچے میں مشین گن سے فائر کر رہا ہوتا ہے۔
فنانشل مارکیٹس میں بھی یہی ہوتا ہے۔ ہم کورس کے ٹاپک کے طور پر عموماً کرپٹو مارکیٹ کی بات کرتے ہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ اسٹریٹجی ہر فنانشل مارکیٹ کی جان ہوتی ہے۔ سب سے پہلا سوال ایک ٹریڈر کے لیے یہ ہوتا ہے کہ اسے کیا آتا ہے اور کیا نہیں آتا؟ اس کے اعصاب کیسے ہیں؟ پریشر کتنا برداشت کر سکتا ہے؟ وسائل کیا ہیں اور کن مسائل کا سامنا ہے؟ فوجیوں کی طرح ہر شخص یہاں ایک جیسی ٹریڈ نہیں کر سکتا۔ کوئی انویسٹر ہوتا ہے، کوئی لانگ ٹرم ٹریڈر، کوئی شارٹ ٹرم اور کوئی اسکالپر۔ ہر کسی کی اپنی صلاحیت ہوتی ہے۔
اسی طرح ہر وقت اور ہر ماحول میں ٹریڈ شروع نہیں کی جاتی۔ کوئی آر ایس آئی کو دیکھتا ہے، کوئی ایم ایف آئی کو، کوئی میکڈی کو، کوئی بولنجر بینڈ کو، کوئی خبروں کو، کوئی بل بئیر سائیکل کو، کوئی ایس ٹو ایف کو اور کوئی ایک سے زائد چیزیں جمع کرتا ہے۔ اسی طرح ٹریڈ کا اختتام بھی ایک ہی طرح نہیں کیا جاتا۔ یہ پورا کام اسٹریٹجی میکنگ کہلاتا ہے اور ہم اپنے کورس میں اسے پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ایک ماہر ٹریڈر کی طرح ہمیں معلوم ہو کہ ہم نے کب ایکشن لینا ہے؟ کیا ایکشن لینا ہے اور کیوں لینا ہے؟
ٹیکنیکل اینالائسس
ٹیکنیکل اینالائسس
رنگ برنگی ڈنڈیاں، ان پر ٹیڑھی میڑھی لائنیں، کچھ ڈبے، کچھ رینجز، کچھ بارز، یہ سب آپ نے دیکھا ہوگا اور اس کی بنیاد پر لوگوں کے اینالائسس بھی پڑھے ہوں گے۔ یہ اس فیلڈ کا سب سے دل چسپ اور خوب صورت کام ہے۔ اسے ٹیکنیکل اینالائسس کہتے ہیں۔ اس میں چارٹس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاتا ہے کہ مارکیٹ کہاں جائے گی۔ اس میں بے شمار انڈیکیٹرز کا استعمال ممکن ہوتا ہے جن میں سے ہم مشہور اور اہم انڈیکیٹرز پڑھتے ہیں۔ ان میں بولنجر بینڈز، آر ایس آئی، ایم ایف آئی، میکڈی، پیرابولک ایس اے آر، چارٹ کی ہیکن آشی قسم، چارٹ کی عمومی قسم، والیم، والیم پروفائل رینج اور دیگر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ہم اہم پیٹرنز جیسے ہیڈ اینڈ شولڈر، ڈبل ٹاپ ڈبل باٹم وغیرہ پڑھتے ہیں، سپورٹ اور ریزسٹنس لگانا سیکھتے ہیں اور ان کی مضبوطی کو جانچتے ہیں، وہیل آرڈز اور والز سے سپورٹ اور ریزسٹنس نکالتے ہیں، ویوز کو سمجھتے ہیں اور آرڈر بلاکس کو دیکھتے ہیں۔
ایک اہم چیز جو ہمارے کورس کا حصہ ہوتی ہے وہ ان تمام انڈیکیٹرز کے نیگیٹو پہلو ہیں۔ عموماً ان انڈیکیٹرز کا استعمال تو بتایا جاتا ہے لیکن ان کے نیگیٹو پہلؤوں پر گفتگو نہیں کی جاتی۔ خصوصاً یوٹیوبرز ان کی وضاحت نہیں کرتے۔ اس سے ٹریڈر شدید نقصان کا شکار ہوتا ہے۔ ہم ان کے نیگیٹو پہلؤوں پر بھی گفتگو کرتے ہیں تاکہ ان کے مطابق رسک مینجمنٹ کی جا سکے۔
رسک مینجمنٹ اور لاس ریکوری
فنانشل مارکیٹ ہو اور کبھی نقصان کا امکان نہ ہو، یہ ناممکن ہے۔ یہ ریٹیل کی دکان نہیں ہے جہاں آٹے کا تھیلا دس روپے دے کر ہی جائے گا۔ فنانشل مارکیٹ سائیکلز میں چلتی ہے۔ کبھی اوپر، کبھی نیچے اور کبھی ایک رینج میں۔ پھر ان سائیکلز کے اندر چھوٹے سائیکلز ہوتے ہیں۔ کئی قسم کی چیزیں اور خبریں کوائنز کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ بٹ کوائن کی اپنی قیمت بھی دوسرے کوائنز پر اثر انداز ہوتی ہے۔
ایسے میں کسی بھی وقت یہ ممکن ہوتا ہے کہ جس قیمت پر انٹری لی ہو اس سے قیمت نیچے چلی جائے۔ ایسے میں کیا کیا جا سکتا ہے اور کس طرح خود کو ایسی کسی صورت حال کے لیے تیار رکھا جاتا ہے؟ یہ ہم “رسک مینجمنٹ” کے تحت پڑھتے ہیں۔ اسی طرح اگر قیمت اتنی نیچی چلی جائے کہ ہم اسے مینج نہ کر سکتے ہوں، جو کہ عام طور پر شدید ڈاؤن ٹرینڈ، کسی شدید منفی خبر یا ایکسچینج کی ڈی لسٹنگ وغیرہ کی وجہ سے ہوتا ہے، تو ایسی صورت میں لاس کیسے ریکور کر سکتے ہیں؟ یہ ہم لاس ریکوری کے ٹاپک میں دیکھتے ہیں۔ فنانشل مارکیٹس اور خصوصاً کرپٹو سے تعلق رکھنے والے لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ دونوں چیزیں کس قدر اہم ہیں اور کتنی ضرورت پڑتی ہے۔
پریکٹیکل ورکنگ
پریکٹیکل ورکنگ
آپ کرپٹو مارکیٹ میں بالکل نئے ہیں؟ آپ کیسے شروع کریں گے؟ کیسے خریدیں گے اور کیسے بیچیں گے؟ کس کس قسم کے آرڈر لگا سکتے ہیں؟ ہم پریکٹیکل ورکنگ میں نہ صرف یہ پڑھتے ہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی کئی چیزیں ڈسکس کرتے ہیں۔ مثلاً:
- بلاک چین پر ایسٹ کیسے موو کرتے ہیں؟ بلاک چین پر اسٹیکنگ کیسے ہوتی ہے؟ ٹرانزیکشن کو کیسے چیک کرتے ہیں؟ بلاک چین ایکسپلورر کیا ہوتا ہے؟
- والٹ کیا ہوتے ہیں اور کیسے استعمال کرتے ہیں؟ اپنے لیے کولڈ والٹ کیسے بنا سکتے ہیں؟
- اپنے ایکسچینج اکاؤنٹ اور آئی ڈی وغیرہ کی سیفٹی کیسے کرتے ہیں؟ انہیں ہیکرز اور مجرموں سے کیسے بچاتے ہیں؟
- کوائنز کا اینالائسس عملاً کیسے کرتے ہیں؟ کن چیزوں سے خود کو محفوظ رکھتے ہیں؟ ٹارگٹس کیسے لگاتے ہیں اور انہیں حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی کیسے بناتے ہیں؟
یہ چیزیں گو کہنے میں آسان ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کی طرف بہت سے لوگ توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے اپنے ایسٹس ضائع کر بیٹھتے ہیں۔ ہم اپنے کورس کے دوران ان موضوعات کو بھی ضروری حد تک کور کرتے ہیں۔
اضافی سروسز
چونکہ یہ ایک ریکارڈڈ کورس ہے لہذا اسے بہترین انداز میں مہیا کرنے اور طلبہ کے لیے فائدہ مند بنانے کے لیے ہم نے اس میں مندرجہ ذیل اضافی سروسز بھی رکھی ہیں:
- اے آئی چیٹ بوٹ: یہ چیٹ بوٹ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے طلبہ کے سوالات کے جوابات دیتا ہے۔ یہ اردو اور انگلش میں جوابات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جوابات کورس کے مواد کے ساتھ ساتھ بوقت ضرورت انٹرنیٹ سے تازہ ترین معلومات لے کر بھی بناتا ہے۔
- ڈیمو ٹریڈنگ پینل: اس پینل میں آپ ماضی کے چارٹس پر ڈیمو ٹریڈنگ کر سکتے ہیں تاکہ بآسانی پریکٹس کی جائے۔ اپنی اسٹریٹجی کے مطابق ماضی کی کوئی تاریخ منتخب کیجیے، اس میں آرڈر لگائیے، پلے کا بٹن دبائیے، کینڈلز خود بخود چلیں گی اور معلوم ہوگا کہ کس حد تک آپ کی ٹریڈنگ کامیاب ہے۔
- لائیو سیشنز: پر پندرہ دن یا اس سے کم میں طلبہ کے ساتھ لائیو سیشنز ہوتے ہیں تاکہ وہ اپنے سوالات کر سکیں اور مارکیٹ کو لائیو سچویشن میں سمجھ سکیں۔ ان سیشنز میں فنانشل ایڈوائس نہیں دی جاتی بلکہ یہ تعلیمی سیشنز ہوتے ہیں۔
- پرو سروسز: ہمارا منفرد اور کامیاب ترین پریڈکشن فنکشن، فلٹرڈ نیوز اور دیگر پرو سروسز تین ماہ کے لیے دی جاتی ہیں۔ ان میں دو ٹیلیگرام ایجوکیشنل چینلز کا ایکسس بھی ہوتا ہے جن کے ذریعے طالب علم مارکیٹ سے مکمل طور پر کنکٹ رہتا ہے۔
کورس آؤٹ لائن
کورس اور کلاسز کی آؤٹ لائن یہ ہے:
📘 Course Outline: The Cryptoverse — From Basics to Pro Trading
Class 1: Warm Up
Introduction to Cryptocurrencies
History of Crypto
Understanding Exchanges
Class 2: Binance UI
Overview of Binance Interface
How to Place Orders
Binance Wallets
Introduction to P2P Buying
Class 3: Technical Analysis (TA) Basics
TA Applications
Basic Theory of Technical Analysis
Charts and Candlestick Reading
Support and Resistance
Class 4: Financial Planning
Basics of Financial Planning
SWOT Analysis for Traders
Step-by-Step Planning
Benefits of Financial Markets
Class 5: Assignment & Q/A
Practice: Binance P2P
Binance Convert Feature
Class 6: Basic Strategies
Trading vs. Investment
Understanding Trading Timeframes
Portfolio Management Fundamentals
Class 7: Market Trends
Moving Averages
MACD Indicator
Parabolic SAR
Heikin Ashi Candles
Class 8: Blockchain Fundamentals
What is Blockchain
Blockchain Explorers
Blocks & Addresses
Transaction Mechanics
Class 9: Indicators
Bollinger Bands
RSI (Relative Strength Index)
MFI (Money Flow Index)
Class 10: History & Shariah Base
Currency in Islam
Digital Assets and Ownership
Legal Status in Islamic Context
Shariah Opinions on Cryptocurrencies
Class 11: Assignment & Q/A
Class 12: Volume Analysis
Understanding Volume
Volume Profile
Market Capitalization
Class 13: Futures & Interest
Futures Trading
Options Trading
Funding Fees Explained
Open Interest
Class 14: Decentralized Exchanges (DEX)
What is a DEX
Using Bridges
Staking Basics
Understanding Tokens
Class 15: Risk Management
Stoploss Strategies
DCA using Supports or Indicators
Maintaining Reserves
Stoploss in BTC Perspective
Class 16: Fibonacci & Waves
Fibonacci Levels
Elliott Waves
Target Management
Class 17: Assignment & Q/A
Class 18: Loss Recovery
Recovery via BTC
Smart Trade Techniques
Alternate Trading Strategies
Class 19: Bots & Automation
DCA Bots
Arbitrage Bots
Grid Bots
Using 3Commas
API Connections
Class 20: News & Data Tools
TradingView
Coinglass
Botslash Tools
Binance Services
Class 21: On-Chain Analysis
IntoTheBlock
Santiment Base
CryptoQuant
Glassnode
Dune Analytics
The Block
Class 22: Market Psychology
CME Gaps
Fear & Greed Index
BTC Dominance (BTC.D)
USDT Dominance (USDT.D)
DXY and Dollar Correlation
Class 23: Assignment & Q/A
Class 24: Supply & Vesting
Supply Analysis
Token Unlocks
Vesting Schedules
Events & Catalysts
Class 25: Project Fundamental Analysis
Understanding Projects
Project FA Parameters
Evaluating Social Presence
Shariah-Based Project Analysis
Class 26: TradingView & Signals
Using TradingView Screener
Signal Making & Strategy Building
Class 27: Safety & Security
Crypto Safety & Security
Wallets & Private Keys
Creating Cold Wallets
Class 28: Patterns
Chart Patterns
Order Blocks
Liquidity & Heatmap Reading
Class 29: Assignment & Q/A
Class 30: Final Session
Remaining Topics
Career & Learning Guidance
Next Steps in Crypto Journey
کورس میں شمولیت کا طریقہ
امید واثق ہے کہ مندرجہ بالا تفصیلات نے دی کرپٹو ورس کورس کا ایک اجمالی خاکہ آپ کے سامنے رکھ دیا ہوگا۔ کورس میں شمولیت کے لیے فیس کئی طرح بھیج سکتے ہیں:
PKR: 43000 (discounts for batch admission will come later)
Meezan Bank Limited
Account no. 0102033130
Branch code: 0184
IBAN: PK56MEZN0001840102033130
USDT: $150 (discounts for batch admission will come later)
Network: BEP20 (Binance Smart Chain)
Address: 0xB97cd5b3785a65819
331f374eE3Dc61059432431 (Put whole address in single line without space)
NayaPay / Easypaisa / Jazzcash: 03313292993 (Muhammad Bilal Paracha)
فیس بھیج کر نیچے دیے گئے بٹن کو کلک کیجیے اور اپنا مکمل نام، واٹس ایپ نمبر اور فیس کا اسکرین شاٹ اس میں درج کیجیے!
ریویوز
چند ریویوز، ماضی کے لائیو کورسز کے طلبہ کی جانب سے