اوپن اے آئی نے امریکی حکومت کے لیے چیٹ جی پی ٹی گورنمنٹ متعارف کروا دیا

زبان کا انتخاب

اوپن اے آئی نے اپنی سب سے بڑی پروڈکٹ چیٹ جی پی ٹی گورنمنٹ (ChatGPT Gov) متعارف کرائی ہے جو خاص طور پر امریکی حکومت کے استعمال کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ پلیٹ فارم مائیکروسافٹ کی حمایت سے پیش کیا گیا ہے اور اسے چیٹ جی پی ٹی انٹرپرائز کے مقابلے میں زیادہ محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ اوپن اے آئی کے چیف پروڈکٹ آفیسر کیون ویل کے مطابق، اس پلیٹ فارم کی خاص بات یہ ہے کہ سرکاری ادارے اسے اپنے محفوظ ہوسٹنگ ماحول میں استعمال کر سکتے ہیں، جس سے وہ اپنی غیر عوامی حساس معلومات ماڈل میں شامل کر سکتے ہیں۔ 2024 کے آغاز سے اب تک، وفاقی، ریاستی اور مقامی سطح پر 90,000 سے زائد سرکاری ملازمین نے اس پلیٹ فارم پر 18 ملین سے زیادہ پرامپٹس استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے اس ٹیکنالوجی کو دستاویزات کے ترجمے، سمری، پالیسی میمو کے مسودات، کوڈ جنریشن اور ایپلیکیشنز کی تخلیق کے لیے استعمال کیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی گورنمنٹ کا یوزر انٹرفیس بھی چیٹ جی پی ٹی انٹرپرائز جیسا ہے، مگر یہ حکومتی ادارے مائیکروسافٹ کے ایزور کمرشل کلاؤڈ یا ایزور گورنمنٹ کمیونٹی کلاؤڈ میں استعمال کریں گے، جس سے وہ اپنی سیکیورٹی، پرائیویسی اور کمپلائنس کے تقاضوں کو خود منظم کر سکیں گے۔ یہ اقدام امریکی حکومت کی ڈیجیٹل سیکیورٹی اور ڈیٹا پرائیویسی کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بروقت خبروں کے لیے ہمارے سوشل چینل جوائن کیجیے